نئی دہلی:کولکاتا میں آج صبح یوم جمہوریہ کی ریہرسل پریڈ کے دوران تیز رفتار ایک پرائیویٹ کار نے فضائیہ کے ایک جوان کو کچل دیا جس سے اس کی موت ہوگئی۔ فضائیہ کے ترجمان نے یہاں بتایا کہ صبح تقریباً ساڑھے چھ بجے تیز رفتار آڈی کار نے پریڈ کا معائنہ کرنے والے فورپورل ابھیمنیو گوڑ کو زبردست ٹکر ماردی اور پھر بیریکیڈ سے ٹکراکر وہ رک گئی۔ کار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ترجمان نے بتایا کہ بری طرح زخمی فورپورل گوڑ کو فوجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔پولیس نے کار کو ضبط کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔