میلبورن۔ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع نے آج حکمت عملی کے مطابق بولنگ کرنے کیلئے اپنے ساتھی گیندبازوں کی جم کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ٹیم کا ہدف تیسرے ٹیسٹ کرکٹ میچ کے دوسرے دن کل آسٹریلوی ٹیم کو پہلے سیشن میں آؤٹ کرنا ہو گا۔ہندوستان نے آج دن کے کھیل کے پہلے دن آسٹریلیا کو کھل کر نہیں کھیلنے دیا۔آسٹریلیا نے اسٹمپ اکھڑنے تک پانچ وکٹ پر 259 رن بنائے۔ سمیع نے کہاسیریز میں شروع سے ہی ہمارا ارادہ حکمت عملی کے مطابق اور لائن اور لینتھ سے گیند بازی کرنا تھا۔لیکن آپ کی حکمت عملی ہمیشہ کارگر ثابت نہیں ہوتی۔کئی بار گیند بازوں کا دن نہیں ہوتا اور اس وجہ سے لائن اور لینتھ بھی گڑبڑا جاتی ہے۔کئی بار آپ اچھی گیند بازی کرتے ہو لیکن آپ وکٹ نہیں ملتے اور آپ رنز بھی گنواتے ہو۔آج ہماری توجہ لائن اور لینتھ پر تھی او
ر مجھے خوشی ہے کہ آج ہم ایسا کرنے میں کامیاب رہے۔سمیع نے دن کا آغاز اچھی نہیں کیا لیکن بعد میں انہوں نے اچھی واپسی کرکے 55 رن دے کر دو وکٹ حاصل کئے۔ان کے علاوہ امیش یادو نے بھی دو وکٹ لئے جبکہ آر اشون کو ایک وکٹ ملی۔انہوں نے کہامیرا دھیان صبح لائن اور لینتھ پر تھا۔اگر ایک گیندباز یہ حاصل کر لیتا ہے تو اس کیلئے کچھ بھی ناممکن نہیں ہوتا۔میں نے تیزی پر توجہ نہیں دی کیونکہ حالات سازگار نہیں تھی اور پچ سے مدد ملنے پر ہی میں ایسا کرتا۔
سمیع نے کہااگر ایک سرے سے سخت گیند بازی کی جا رہی ہو تو آپ دوسرے سرے سے حملہ کر سکتے ہو۔اشون نے آج یہ کردار بہت اچھی طرح سے ادا کیا اور میں نے دوسرے اینڈ سے حملہ کیا۔ہم نے یونٹ کے طور پر گیند بازی کی۔ایشانت کی قسمت نے ساتھ نہیں دیا جو اسے وکٹ نہیں ملا لیکن اس نے شاندار گیند بازی کی۔اس نے سیریز میں اس سے پہلے وکٹ لئے تھے اور اس وجہ سے یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ فارم میں نہیں ہے یا اس نے خراب گیند بازی کی۔دن کے آخری لمحات میں سمیع کچھ دیر کیلئے باہر گئے لیکن انہوں نے پھر واپسی کی اور آخری اوور کیا۔انہوں نے فٹنس سے متعلق کسی تشویش کی تردید کی۔انہوں نے کہامیری فٹنس کو لے کر کوئی مسئلہ نہیں ہے۔میدان پر ہر وقت تھوڑی پریشانی ہوتی رہتی ہے۔اس طرح کی کوئی پریشانی نہیں ہے۔میرا بائیں ران کے پٹھوں میں ہلکا کھنچائو آ گیا تھا اور میں کسی طرح کی چوٹ سے بچنے کی خاطر باہر چلا گیا۔میں نے اس کے بعد واپسی کرکے آخری اوور کیا۔میں اب اچھا ہوں اور کل بولنگ کروں گا۔ سمیع نے کہاہم کل آسٹریلیا کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔اگر ہم کل پہلے سیشن میں ان کی اننگز ختم کر دیتے ہیں تو یہ ہمارے لئے اچھا رہے گا۔