اٹاوا(نامہ نگار)۔سول لائن تھانہ علاقہ کے تحت گائوں سلطان پورا میںتین بھائیوں کے ذریعہ ایک خاتون کی اجتماعی آبرو ریزی کامعاملہ روشنی میں آیا ہے۔ متاثرہ خاتون کی تحریر پرپولیس نے مقدمہ تو درج کرلیا ہے لیکن واردات کو انجام دینے میں چوبیس گھنٹے گذرنے کے بعد پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی ہے۔ سول لائن تھانہ علاقہ کے گائوں سلطان پورہ کے باشندے مہیش چندر کی بیوی سنیتا (فرضی نام) نے پولیس کو دی گئی تحریر میں الزام عائد کیا ہے کہ گائوں کے کیدار سنگھ کے بیٹے اجے چنداور اس کے دو بھائی اس کے گھر میں زبردستی گھس گئے اور اس کا منھ بند کرنے کے بعد تینوں بھائیوںنے اس کی آبرو ریزی کی ۔واردات کوانجام دینے کے بعد ملزمین فرار ہوگئے ۔