سلطان پور: اترپردیش کے تمام اضلاع میں قومی غذائی سلامتی ایکٹ نافذ ہو جانے کے باوجود سلطان پور میں تصدیق کا کام مکمل نہ ہونے سے تقریبا 50 ہزار غریب خاندانوں کو پہلے ہی ماہ اس اسکیم کے تحت راشن نہیں مل سکے گا۔ اب تک محض 3.50 لاکھ غریب خاندانوں انتخاب کر کے صرف 88 فیصد ہی نشانہ حاصل کیا جا سکا ہے ۔ قومی غذائی سلامتی ایکٹ نافذ ہوتے ہی اب تین لاکھ سے زیادہ اے پی ایل خاندانوں کا راشن بھی بند ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق قومی غذائی سلامتی ایکٹ نافذ ہوتے ہی پہلے ہی ماہ میں اس کی مار غریبوں پر پڑی ہے ۔ تقریبا ایک سال سے ایکٹ میں مستحقین کے نام شامل کرنے کے لئے جاری مہم آخری وقت میں بھی پوری نہیں ہو سکی۔ تصدیق اور کارڈ جاری کرنے کا کام مکمل نہیں ہونے سے سپلائی محکمہ صرف ساڑھے تین لاکھ خاندانوں کو ہی ابھی تک راشن کارڈ جاری کر سکا ہے ۔ ہدف کا تقریبا 12 فیصد تصدیق کا کام مکمل نہ ہونے سے تقریبا 50 ہزار خاندان پہلے ماہ راشن سے محروم ہو گئے ہیں۔