میرٹھ(بھاشا)میرٹھ کے تھانہ پھلاودہ علاقہ میں ایک لڑکی کو اغوکرکے اس کے ساتھ تین نوجوانوں نے مبینہ طورپر آبروریزی کی۔ پھلاودہ تھانہ انچارج آزاد سنگھ تومر نے متاثرہ لڑکی کے اہل خانہ کے ذریعہ دی گئی تحریر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ پھلاودہ تھانہ علاقہ میں رہنے والی ایک لڑکی (۱۶)کو جمعہ کی دیر رات نشیلی شئے کھلا کر تین نوجوانوں نے اسے اغواکرلیاتھا اوراس کی مبینہ طورپر آبروریزی کی ۔لڑکی کی حالت بگڑنے پر نوجوان اسے سنیچر کی صبح گھر کے پاس چھوڑ کر فرار ہوگئے تھانہ انچارج کے مطابق ملزمین نے اہل خانہ کو بھی دھمکی دی کہ واردات کی اطلاع پولیس کو دینے پر وہ لڑکی کوبدنام کردیں گے جب کہ لڑکی کے اہل خانہ نے سنیچر کی رات کو پولیس کو واردات کی اطلا ع دی۔پولیس نے لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا ہے اس معاملے میں لڑکی کے اہل خانہ نے گائوں کے گڈوعرف سورج اوراس کے دونامعلوم دوستوں کے خلاف آبروریزی کی تحریر دی ہے۔پولیس ملزمین کی سرگرمی سے تلاش کررہی ہے۔