چندوسی(نامہ نگار)تین کروڑکی جعلسازی کے معاملے میں پولیس نے اڑیسہ کی ایک کمپنی کی سکریٹری کوگرفتار کرلیا۔خاتون کو اے سی جے ایم کی عدالت میں پیش کرنے کے بعد جیل بھیج دیا گیا۔
پولیس کو ا ب کمپنی کے مالک کی بیوی کی تلاش ہے۔پی کے سکسینہ پکا کٹرہ فارم کے مالک پرمود کمار سکسینہ فرم کے ذریعہ ٹھیکداری کا کام کرتے ہیں ۔پرمود کمار سکیسینہ سے ۲۰۱۱ میں اڑیسہ حکومت کی کنسٹرکشن کارپویشن لمٹیڈیڈ کے ذریعہ دوہزار کروڑروپئے کے ایک ٹھیکے میں شرکت کا لالچ دے کرتین کروڑکی جعلسازی کی تھی۔
اس معاملے میں فرم کے مالک پرمود کمار سکسینہ نے ۲۰۱۲ میں کوتوالی میں اوماشنکر ورما ، سوربھ برت موہنتی،سگاریکار موہنتی، نکھلیندر،این بسو وانل پوارباشندگان،بھونیشوراڑیسہ کے خلاف جعلسازی سے فرضی دستاویز تیار کرکے تین کروڑکی جعلسازی کے الزام میں مقدمہ درج کر ایاتھا۔اس معاملے میں اوما شنکر،سوربھ ، نکلیندر، باسو اورانل پوار جیل میں بند ہے جب کہ پولیس سگاریکاموہنتی کی سرگرمی سے تلاش کررہی تھی اسی دوران کمپنی کی سکریٹری پلوی اہلیہ اجے پردھان باشندہ اتھرنل ،کھنڈل بدھا،تھانہ صدرضلع پوری اڑیسہ کا نام روشنی میں آیا۔پلوی اورسگاریکا موہنتی کی تلاش میں چاردن قبل پولیس اڑیسہ کے لئے روانہ ہوئی تھی اورپلوی کو گرفتار کرنے کے بعد واپس آگئی۔