چندوسی(نامہ نگار)شہر میں چوری کی وارداتوں میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ گزشتہ شب نقاب پوش بدمعاشوں نے اسلحہ کی بنیاد پر لکشمن گنج اور شیوپوری کالونی کے تین گھروں کو نشانہ بنایا۔ اور کنبہ کے افراد کو یرغمال بناکر انہیں پیٹا اور نقد رقم کے علاوہ زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔تقریبا تین گھنٹے تک بدمعاش اطمینان سے لوٹ کی واردات کوانجام دیتے رہے ۔ کوتوالی پولیس نے موقع پر پہنچ کر اہل خانہ سے واردات کی معلومات حاصل کی۔ متاثرہ لوگوں نے رپورٹ درج کرانے کے لئے تحریر دی ہے۔ بدمعاشوں نے سب سے پہلے شیو پوری کالونی کے باشندے نندکشورا ور اس کے بعد محلہ کشمن گنج کے باشندے شکیل احمد اور اس کے پڑوسی یاسین کے گھر میں لوٹ کی واردات کو انجام دیا۔