داعش دہشت گرد گروہ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تیونس میں باردو میوزیم پر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔باردو میوزیم پر ہونے والے اس حملے میں بائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں پولینڈ، اسپین، جرمنی اور اٹلی کے انّیس سیاّح شامل ہیں۔
داعش دہشتگرد گروہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں اس حملے کو غزوہ تیونس سے تعبیر کیا ہے۔ داعش دہشتگرد گروہ نے تیونس کے عوام کے نام اپنے پیغام میں اس قسم کے مزید حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ واضح رہے کے داعش سے وابستہ تکفیری دہشت گرد عناصر اپنے جہالانہ افکار و نظریات کی بناپر شام اور عراق میں دسیوں مساجد، مزارات اور تاریخی مقامات کو مسمار کرچکے ہیں۔