میامی۔اس سے پہلے خطاب جیتنے والی ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی مارتنا ہنگس کی جوڑی میامی اوپن خواتین ڈبلز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ٹاپ سیڈ ثانیہ اور ہنگس نے اناستاسیا اور روڈکونووا کو 6۔ 3، 6۔ 4 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔اب ان کا سامنا ساتویں ترجیح حاصل ہنگری کی ٹمکو بابوس اور فرانس کی کرسٹینا ملادینووچ کی جوڑی سے ہوگا۔وہیں دوسری جانبنڈیا اوپن بیڈمنٹن چمپئن سری کانت نے اپنا بہترین فارم برقرار رکھتے ہوئے انگلینڈ کے راجیو اوسیف کو تین گیمز میں شکست دے کر ملیشیا اوپن سپر سریز کے دوسرے دور میں داخلہ حاصل کر لیا۔گزشتہ ہفتے دلی میں انڈیا اوپن فائنل میں دنیا کے چھٹے نمبر کے کھلاڑی وکٹر ایکسیلسین کو شکست دے کر سری کانت نے خطابی جیت درج کی تھی۔دنیا کے چوتھے نمبر کے کھلاڑی سری کانت نے 2010 کامن ویلتھ کھیلوں کے چاندی کا تمغہ فاتح راجیو کو 21۔ 10، 15۔ 21، 24۔ 22 سے شکست دی۔سری کانت گزشتہ سال عالمی چیمپئن شپ میں بھی راجیو کو ہرا چکے ہیں۔ اب ان کا سامنا چین کے 16 ویں درجہ بندی والے تیان کووے سے ہوگا۔پہلے گیم میں سری کانت نے ابتدائی سبقت بنالی لیکن جلد ہی اسکور 7۔ 7 ہو گیا۔ پھر اس نے مسلسل 10 پوائنٹس لے کر بڑا فرق پیدا کر دیا اور راجیو واپسی نہیں کر سکے۔دوسرے گیم میں شروع شروع میں 6۔ 0 سے سبقت بنانے کے بعد سری کانت نے گنوا دی اور راجیو نے دوسرا گیم جیت کر میچ میں واپسی ک
ی۔فیصلہ کن گیم میں مقابلہ برابری کا تھا لیکن سری کانت نے زبردست جدوجہد دکھاتے ہوئے 3۔ 7 سے پچھڑنے کے بعد واپسی کی اور تیسرے دور میں داخلہ حاصل کر لیا۔شاندار فارم میں چل رہے سری کانت نے گزشتہ سال نومبر میں چائنا اوپن سپر سریز جیتا تھا۔ اس کے بعد وہ ہانگ کانگ اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچے، عالمیسپر سریز فائنل میں جگہ بنائی، سید مودی گراں پری گولڈ کے فائنل میں پہنچنے کے بعد سوئس اوپن اور انڈیا اوپن سپر سیریز جیتی۔