میامی۔ثانیہ مرزا اور مارٹنا ہنگس کی جوڑی نے تیموا بابوس اور کرسٹینا ملادینووچ کی جوڑی کو شکست دے کر میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے خواتین ڈبلز کے فائنل میں جگہ بناتے ہوئے مسلسل دوسرے خطابی کی طرف قدم بڑھائے۔ ہندوستان اور سوئٹزرلینڈ کی ٹاپ سیڈ جوڑی نے 5381235 ڈالر انعامی ڈبلیوٹی اے پریمیئر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں ساتویں ترجیحی جوڑی کو 6-2، 6-4 سے شکست دی۔فائنل میں ثانیہ اور ہنگس کا سامنا ایکاٹیرنا مکارووا اور ایلن ویسنینا کی جوڑی سے ہوگا جنہیں دو ہفتے پہلے انہوں نے بی این پی پرباس اوپن کے فائنل میں شکست دی تھی۔مکارووا اور ویسنینا کی دوسری ترجیحی جوڑی نے ایک دوسرے سیمی فائنل میں نویں ترجیحی جوڑی کو براہ راست سیٹوں میں 6-4، 6-2 سے باہر کا راستہ
۔یہ پوچھنے پر کہ مکارووا اور ویسنینا کو دوبارہ شکست دینے کیلئے کیا کرنا ہوگا، ثانیہ نے کہا وہی جو ہم نے گزشتہ ہفتے کیا تھا۔ثانیہ نے میچ کے بعد کہا اب ہمیں پتہ ہے کہ ہم دنیا کی بہترین جوڑیوں کو ہرا سکتے ہیں کیونکہ وہ بھی چمپئن ہیں۔
ہم اب بھی ایک دوسرے کے ساتھ کھیلنا سیکھ رہے ہیں اس لئے اس طرح کی سخت ٹیموں کے خلاف کھیلنا اچھا ہے۔وہیں دوسری جانب ہندوستان کی قدآور بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال کو آج یہاں اولمپک چمپئن چین کی لی شیروئی کے ہاتھوں 500000 ڈالر انعامی ملائیشیا اوپن سپر سیریز پریمیئر کے خواتین سنگلز سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سائنا پہلا گیم جیتنے کے باوجود ایک گھنٹہ اور آٹھ منٹ سخت سیمی فائنل مقابلے میں دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی سے 21-13، 17-21، 20-22 سے ہار گئی۔گزشتہ ہفتے انڈیا اوپن سپر سیریز کا خطاب جیتنے والی سائنا ایک بار پھر شیروئی کے چیلنج کو توڑنے میں ناکام رہی۔ سائنا نے چین کی اس کھلاڑی کے خلاف 11 میں سے نو مقابلے گنوائے ہیں۔سائنا شیروئی کو 2010 میں سنگاپور اوپن اور 2012 میں انڈونیشیا اوپن کے دوران ہی ہرا پائی ہیں۔ فائنل میں شیروئی کا سامنا اسپین کی عالمی چمپئن چھٹی ترجیحی کیرولائنا مارن سے ہوگا جنہوں نے ایک دوسرے سیمی فائنل میں چین کی ہی دوسری ترجیحی شجییان وانگ کو 21-17، 24-22 سے شکست دی۔ دنیا کی نمبر ایک کھلاڑی سائنا نے پہلا گیم جیتنے کے باوجود پترا اسٹیڈیم میں ایک گھنٹے اور آٹھ منٹ میں سیمی فائنل مقابلہ دنیا کی تیسرے نمبر کی کھلاڑی شیروئی کو 21-13، 17-21، 20-22 سے گنوا دیا۔چین کی کھلاڑی نے سائنا کے خلاف 11 میچوں میں نویں جیت درج کی۔انڈیا اوپن میں خطاب جیت کے بعد سائنا نمبر ایک بنی تھی اور یہاں کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر انہیں 7700 پوائنٹس ملیں گے لیکن شیروئیکے فائنل میں جگہ بنانے کا مطلب ہے کہ یہ چین کی کھلاڑی دوبارہ نمبر ایک بن جائے گی۔اس سے پہلے شیروئی کو صرف دو مرتبہ 2010 میں سنگاپور اوپن اور 2012 میں انڈونیشیا اوپن شکست دینے والی سانو نے میچ کی قابل اعتماد شروعات کی۔ہندوستانی کھلاڑی نے 6-6 کے اسکور کے بعد برتری حاصل کرنی شروع کی اور پھر پہلے گیم میں مسلسل اپنی پوزیشن مضبوط کرتی رہی۔