لندن۔ہندوستان کے چوٹی کے ڈبلز کھلاڑی لینڈر پیس اور روہن بوپنا نے ومبلڈن ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے ڈبلز میں کل رات یہاں اپنے اپنے جوڑی دار کے ساتھ جیت سے شروعات کی جبکہ خواتین ڈبلز میں ثانیہ مرزا بھی دوسرے دور میں پہنچنے میں کامیاب رہی۔پیس اور چیک جمہوریہ کے ان کے جوڑی دار رادیک اسٹیپنیک نے پہلے دور میں پولینڈ کے مارسج فرسٹینبرگ اور امریکہ کے راجیو رام کو 6-2، 7-6، 3-6، 6-4 سے شکست دی۔پیس اور اسٹیپنیک کا اگلا مقابلہ میکسیکو کے سینٹیاگو گوجالیج اور امریکہ کے اسکاٹ لپسکی کی جوڑی سے ہوگا۔بوپنا اور پاکستان کے اعصام الحق قریشی نے چیک جمہوریہ کے کی ایلگن کی جوڑی کو براہ راست سیٹوں میں 7۔6 ۔1۔1-9۔7۔6 :10-8، 6۔ 3 سے شکست دی۔بوپنا۔ قریشی کی آٹھویں ترجیح جوڑی کا سامنا دوسرے راؤنڈ میں کینیڈا کے واسیک پوسپسل اور امریکہ کے جیک سوک سے ہوگا۔ کل دیر رات کے میچ میں ہندوستانی خاتون کھلاڑی ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوے کی جوڑی دار کارا بلیک نے سابق ایک چمپئن مارٹنا گس اور روس کی ویرا جووناریوا کو براہ راست سیٹوں میں 6۔ 2، 6۔4 سے شکست دی۔