روم ۔( یو این آئی )ہندوستان کے سرکردہ ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا اور پاکستان کے ان کے جوڑی دار اعصام الحق قریشی کی جوڑی امریکہ کے برائن برادران سے ایک مرتبہ پھر شکست کھا کر اے ٹی پی روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ سے باہر ہوگئی ہے۔جبکہ سرکردہ خاتون ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے ہندوستانی چیلنج برقرار رکھا ہے۔خواتین کے ڈبلز زمرے میں ثانیہ مرزا اور ان کی زمبابوے کی جوڑی دار کارابلیک نے اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا ہے۔ثانیہ اور کارا بلیک پر مشتمل پانچویں سیڈ جوڑی نے ستر منٹ کے کھیل حریف جوڑی کو آسانی کے ساتھ اسٹریٹ سیٹوں میں ہرادیا۔ اس پانچویں سیڈ جوڑی نے دوسرے دور میں ڈینیلا نتچووا اور مرجانا لسچ بارونی کو 70 منٹ میں 63 ، 64 سے شکست دی ۔ روہن بوپنا اور اعصام الحق قریشی پھر سے مائیک اور باب برائن کی مضبوط جوڑی کے سامنے جیت حاصل کرنے میں ناکام رہے اور اے ٹی پی روم ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں جمعرات کو یہاں امریکی برادران سے راست سیٹوں میں ہار کر باہر ہو گئے ۔ہند پاک انسیڈڈ جوڑی کو فرانسیسی اوپن کی تیاریوں کے لئے اہم مانے جا رہے ٹورنامنٹ میں امریکہ کے ٹاپ سیڈ جوڑی کے ہاتھوں 57 ، 16 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔بوپنا اور قریشی نے امریکہ کے جڑواں بھائیوں کی جوڑی کی سروس صرف ایک بار توڑی جبکہ انہوں نے چار بار اپنی سروس گنوائی ۔ یہ میچ 65 منٹ تک چلا ۔ ان دونوں کو 11080 یورو کی انعامی رقم اور 90 اے ٹی پی رینکنگ پوائنٹس ملے ۔دنیاکی نمبر ایک کھلاڑی امریکہ کی سرینا ولیمز نے اپنے کریئر کی 652 ویں جیت درج کرنے کے ساتھ ہی اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹرفائنل میں داخلہ حاصل کر لیا ہے جہاں ان کا مقابلہ چین کی جھانگ شائی سے ہوگا ۔ ٹاپ سیڈ سرینا نے تیسرے دور میں امریکہ کی وارورا لیپچیکولگاتار سیٹ میں 6 ۔6۔ 2 سے شکست دے کر آخری آٹھ میں داخلہ حاصل کر لیا ۔اسی کے ساتھ سرینا نے اپنے کریئر کی 652 ویں جیت درج کی اور وہ سب سے زیادہ جیت درج کرنے کے معاملے میں اپنی بڑی بہن وینس ولیمز کے برابر پہنچ گئی ہے ۔ آخری آٹھ میں اب سرینا کا مقابلہ چین کی جھانگ شائی سے ہوگا جنہوں نے امریکہ کی کٹوسٹنا میکیل کو تین سیٹوں کے مقابلے میں 6 ۔2 4 ۔ 6 6۔2 سے شکست دی۔اس سے پہلے 11 ویں سیڈ سربیا کی اینا ایوانووچ نے 22 سلگاکر آٹھویں سیڈروس کی ماریا شراپووا کی مسلسل سیٹ میں 6 ۔ 6 ۔4 سے شکست دے کر کوارٹرفائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ اسپین کی کارلا ساریج نوارو سے ہوگا ۔نوارو کو اپوزیشن کھلاڑی چوتھی سیڈ رومانیہ کی سمونا ہالیپ کے میچ چھوڑنے سے آخری آٹھ میں جگہ مل گئی ۔