نئی دہلی:ہندوستان کی مایہ ناز ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا نے وزارت کھیل کی جانب سے انہیں باوقار راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ دیئے جانے کی تصدیق کے بعد خوشی کا اظہار کیا ہے ۔یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوے ثانیہ نے کہا “یہ میرے لئے باعث افتخار ہے کہ مجھے ملک کا سب سے بڑا کھیلوں کا ایوارڈ دیا جارہا ہے ۔”ثانیہ کھیل رتن ایوارڈ حاصل کرنے والی لینڈر پیس کے بعد دوسری کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا “میں وزارت کھیل کی شکرگذار ہوں جس نے اس باوقار ایوارڈ کے لئے میرے نام کی سفارش کی۔”صدر پرنب مکھرجی آج راشٹریہ بھون میں ہونے والی تقریب میں کھیل رتن اور دیگر ایوارڈ دیں گے ۔ہندوستان ہاکی کے عظیم کھلاڑی دھیان چند کے یوم پیدائش 29 اگست کو کھیلوں کے دن کے طور پر بناتا ہے ۔