ملبورن۔ (یو این آئی) ہندستان کی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور رومانیہ کے وریا ٹیکاؤ کی جوڑی آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مکسڈ ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئی ہے ۔جبکہ آسٹریلیا کی رابرٹا ونسی اور سارا ایرانی نے خواتین کا ڈبلز خطاب جیت لیا ہے۔ثانیہ اپنے تیسرے مکسڈ ڈبلز خطاب سے صرف ایک جیت کی دوری پر ہیں ۔ ثانیہ اور ٹیکاؤ نے آسٹریلیا کی جارملا جی اور میتھیو ایبڈین کی جوڑی کو تقریبا سوا گھنٹے تک چلنے والے مقابلے میں 26 ، 63 ، 102 سے شکست دی۔ایک دیگر سیمی فائنل میں فرانسی کی لسٹینا ملاڈینوونک اور ڈینئل نیسٹر کی جوڑی نے چین کی زینگ زی اور امریکہ کی اسکاٹ لپسکی کو اسٹریٹ سیٹوں میں 1۔6، 3۔6 سے ہراکر فائنل میں داخلہ حاصل کیا۔ برابری کے اس مقابلے میں پہلے سیٹ میں ثانیہ اور ٹیکاؤ ٹک نہیں سکے ۔ اس میں انہیں ایک بھی بریک پوائنٹ نہیں ملا ۔ انہوں نے دوسرے سیٹ میں واپسی کی اور واحد بریک پوائنٹ کا فائدہ اٹھایا ۔ وہیں ان کی حریف جوڑی نے نو غیر ضروری غلطیاں کیں۔فیصلہ کن سیٹ میں ثانیہ اور ٹیکاؤ نے ایک بھی غلطی نہیں کرتے ہوئے جیت درج کی ۔ اب ان کا سامنا چین کی زی زینگ اور امریکہ کے اس اٹ لپس ی اور فرانس کی رسٹنا ملاڈینووچ اور کینیڈا کے ڈینیل نیسٹر کے درمیان ہونے والے دوسرے سیمی فائنل کی فاتح جوڑی سے ہوگا ۔ثانیہ اور ٹیکاؤ اگر جیت جاتے ہیں تو یہ ثانیہ کا دوسرا آسٹریلوی اوپن ملا ڈبلز خطاب ہوگا ۔ اس سے قبل وہ 2009 میں مہیش بھوپتی کے ساتھ خطاب جیت چکی ہیں۔میچ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ خطاب کے متعلق ابھی سے کچھ نہیں کہنا چاہتی تاہم وہ مکسڈ ڈبل کا خطاب جیتنے کی ہرممکن کوشش کریں گی۔ ایرانی اور ونسی خواتین ڈبلز چمپئن ٹاپ سیڈ اٹلی کی سارا ایرانی اور ہم وطن رابرٹا ونسی نے جمعہ کو فائنل مقابلہ جیت کر آسٹریلین اوپن خواتین ڈبلز کا خطاب اپنے پاس برقرار رکھا ۔ ٹاپ سیڈ سارا اور ونسی کی جوڑی نے یہاں کھیلے گئے خواتین ڈبلز کے فائنل مقابلے میں روس کی ای اتیرینا ما ارووا اور ایلینا ویسنینا کی تیسری سیڈ جوڑی کو تین سیٹ میں 6 ۔ 4 ،3 ۔ 6 ،7 ۔ 5 سے شکست دے کر خطاب جیت لیا ۔ تیسری سیڈ روسی جوڑی نے فیصلہ کن سیٹ میں دو بار حریف جوڑی کی سروس بریک کر 5 ۔ 2 سے برتری بنا کر میچ کو ایک وقت دلچسپ موڑ پر پہنچا دیا لیکن پھر سارا اور ونسی نے مقابلے میں واپسی کرتے ہوئے اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم خطاب اپنے نام کر لیا ۔ اسی کے ساتھ وہ عالمی رینکنگ میں بھی اپنا نمبر ون کا تاج بچانے میں کامیاب رہیں۔ اگر ما ارووا اور ویسنینا خطاب جیت جاتی تو وہ رینکنگ میں سرفہرست مقام پر پہنچ سکتی تھیں ۔ لیکن اطالوی جوڑی نے اس کے بعد مسلسل پانچ گیم جیت کر میچ اور خطاب دونوں اپنے نام کر لئے۔