نئی دہلی:وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اشیااور سروس ٹیکس (ج¸ ایس ٹی) سے متعلق 122 ویں آئینی ترمیمی بل 2014 آج راجیہ سبھا میں بحث کے لئے پیش کیا لیکن کانگریس ارکان کے زبردست ہنگامے کی وجہ سے اس پر بحث نہیں ہو سکی۔
مسٹر جیٹلی نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ لوک سبھا اس بل کو پہلے کی منظور کر چکی ہے اور راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی کی سفارشوں کی بنیاد پر ترمیم شدہ اس بل کو وہ ایوان کے خیالات اور منظور کرنے کے لیے پیش کر رہے ہیں۔