پولیس زخمی کو اسپتال میں داخل کراکر جانچ میں مصروف
کانپور:چکیری تھانہ علاقے میں جائیداد کے تنازعہ میں دن دہاڑے موٹرسائیکل سے آئے نوجوانوں نے پراپرٹی ڈیلر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد گولیاں چلائیں جس میں ایک گولی پڑوسی نوجوان کو لگ گئی ۔ جس سے وہ خون سے لت پت حالت میں سڑک پر گرپڑا ۔اطلاع پر پہنچی پولیس نے سڑک پر پڑے زخمی نوجوان کو اسپتال میں داخل کرایاجہاں اس کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
بدھ کی دوپہر اصغر علی نے بتایاکہ وہ موٹرسائیکل پر بیٹھ کر کہیں جارہے تھے ۔انا چوراہے کے پاس موٹرسائیکل سے آئے مسلح بدمعاشوںنے پراپرٹی ڈیلر جمیل کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد علاقے میں ماحول خراب کرنے کےلئے بدمعاشوںنے فائرنگ بھی کی ۔
جب میں موٹرسائیکل سواروںکو علاقائی لوگوں کی مدد سے پکڑنے دوڑا تبھی موٹرسائیکل سوار بدمعاشوں نے فائر کردیا ۔ گولی میرے ہاتھ کو چھو کر نکل گئی ۔گولی چلنے سے علاقہ میں دہشت پھیل گئی اور افراتفری مچ گئی ۔ بدمعاش واردات انجام دے کر فرار ہوگئے ۔ اطلاع پر پہنچی چکیری پولیس نے زخمی نوجوان کو کانشی رام اسپتال میںبھرتی کرایاہے جہاں ڈاکٹروں نے اس کی حالت نازک بتاتے ہوئے ہیلٹ اسپتال منتقل کردیا ۔ چکیری انسپکٹر راجیو دیودیدی نے بتایاکہ متاثر کنبہ سے تحریر لے کر معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔