آگرہ 15 مئی (یو این آئی) ایک نوجوان نے جائیداد کی تقسیم کے خوف کی وجہ سے اپنے سوتیلے بھائی کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔ یہ واقعہ اتر پردیش میں آگرہ کے چتراھاٹ علاقے میں پیش آیا۔پولیس ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ چتر بھجگا¶ں کا باشندہ ہنومنت سنگھ نے دو شادیاں کر رکھی تھیں۔ اس کی پہلی بیوی کے پانچ اور دوسری بیوی کا ایک بچہ ہے ۔پہلی بیوی کے بیٹے راجکمار نے زمین جائیداد کی تقسیم کے ڈرسے کل شام اپنے چار سالہ سوتیلے بھائی ابھیشیک کا گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔قاتل فرار ہے ۔ اس سلسلے میں راجکمار اور اس کی دادی کو بھی نامزد کیا گیا ہے ۔ پولیس معاملے کی چھان بین کر رہی ہے ۔