بارہ بنکی (نامہ نگار)امسال ہائی اسکول وانٹر میڈیٹ کے امتحانات کا مستقبل تاریک نظر آرہاہے ۔ کیوں کہ اساتذہ کے ذریعہ تنخواہ میں اضافہ کے سلسلے میں ہڑتال سے لیکر کاپیوں کی جانچ تک متاثرہوگئی تھی ۔لیکن اب کاپی جانچنے کے کام میں تیزی آگئی ہے ۔ اس کے باوجود مراکز سے گڑبری کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔
ایک ایسے ہی معاملے میں ایک ایسے ٹیچر کو انگریزی کو ڈپٹی ہیڈ مقرر کیاگیاہے جو سنسکرت کے ٹیچر ہیں ۔ جب کہ جانچ مرکز پر انہوں نے اپنا مضمون انگریزی تحریر کیاہے ۔ بورڈ امتحان کے جانچ مرکز سٹی انٹر کالج کے کمرہ نمبر پانچ میں کاپیوں کی جانچ کیلئے اوماناتھ مشرا کوانگریزی کا ڈپٹی ہیڈ مقررکیاہے ۔
جو بھیرو ناتھ انٹرکالج مؤتحصیل رام سنیہی گھاٹ بارہ بنکی میں دسویں جماعت کے طلباء کو سنسکرت پڑھارہے ہیں۔ اس بات کی تصدیق کالج کے پرنسپل نے فون پر بھی کردی ہے ۔اس سلسلے میں ضلع اسکول انسپکٹر رام سرن سنگھ نے بتایا کہ جس مضمون کا ٹیچرہوتاہے اسے ہی ڈپٹی بنایاجاتا۔