ممبئی (وارتا)ملک کی کار بنانے والی اہم کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا لمیٹیڈ نے مئی ۲۰۱۲سے نومبر ۲۰۱۳ کے درمیان بنی اسکار پیو ایکس ویرینٹ کی کاروں کی جانچ کے لئے انہیں واپس منگانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ کمپنی نے آج بتایا کہ احتیاط کے طور پر ان کاروں کے کچھ آلات اور پارٹس کی جانچ کی جائیگی ۔ گاڑیوں کو واپس منگانے کے لئے کمپنی کے مجاز ڈیلروں کی مدد سے ایسی کاروں کے گاہکوں سے نجی طور پر رابطہ قائم کیا جائے گا ۔ جانچ فوری طور سے کی جائے گی اور اس دوران اگر کوئی خرابی پائی گئی تو اس کی مرمت کا خرچ بھی کمپنی بر داشت کرے گی۔ کمپنی کے مطابق گاڑیوں کی واپسی صر ف اسکارپیو ایکس ویرینٹ تک ہی محدود ہے اور دوسرے ویرینٹ اس سے متاثر نہیں ہونگے ۔