لکھنؤ(نامہ نگار)پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر پولیس کی اسٹیٹک ٹیم کو آج جانچ کے دوران قیصر باغ علاقہ میں ایک کار سے دس لاکھ روپئے ملے۔ روپئے ایک موٹر شوروم کا منیجر کار سے لے کر جا رہا تھا۔ اس نے بتایا کہ مذکورہ روپئے شوروم کے ہیں۔ قیصر باغ پولیس کی اطلاع پر پہنچی انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم نے روپیوں کو اپنے قبضے میں لے لیا۔ایس پی مغرب اجے کمار مشرا نے بتایا کہ قیصر باغ پولیس کی اسٹیٹک ٹیم دوشنبہ کی رات قیصر باغ چوراہے کے نزدیک چیکنگ کر رہی تھی کہ اس دوران پولیس نے ایک کار کو روکا اورکار
کی تلاشی لی تو کار سے پولیس کو دس لاکھ روپئے ملے۔ کار میں ایک موٹر شوروم کا منیجر سوار تھا اس نے بتایا کہ مذکورہ روپئے شوروم کے ہیں۔