ممبئی: ہالی ووڈ فلموں کے بعداب کورین فلم کا بھی ہندی زبان ریمیک بنایا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار جان ابراہم چار برس قبل ریلیز ہونے والی کورین فلم ’’ دی مین فرائم نو وئیر‘‘ کا ریمیک بنارہے۔’’روکی ہینڈسم ‘‘ کے نام سے بنائے جانے والے ہندی ریمیک میں وہ ایکشن سے بھر پور کردار اداکریں گے جب کہ ان کے ساتھ شروتی ہاسن ہیروئن کے رول میں جلوہ گر ہوں گی، فلم کی شوٹنگ جلد ہی شروع کی جائے گی جب کہ اسے آئندہ برس فروری میں سینما گھروں کی زینت بنایا جائے گا۔کورین فلم ’’دی مین فرام نووئیر‘‘ کی کہانی ایسے نوجوان پر مبنی ہے جو اپنے ماضی کو بھلانے کے لیے دنیا سے کٹ جاتا ہے اور تنہا زندگی گزارنے لگتا ہے۔دوسری جانب جیسی کہ خبریں گشت کر رہی ہیں اس سے ایسا لگتا ہے کہ بہت جلد ناظرین کو دو ہزار میں پریہ درشن کے ڈائریکشن میں بنی فلم ہیرا پھیری کا تیسرا ایڈیشن دیکھنے کو ملے گا ۔ اس فلم میں اکشے کمار لیڈ رول میں تھے جبکہ تیسرے ایڈیشن میں ان کی جگہ جان ابراہم لیں گے ۔ یہ ایک کامیڈی فلم ہو گی ۔ دو ہزار میں آئی اکشے کمار کی ہیراپھیری میں ان کے ساتھ سنیل شیٹی اور پریش راول نے مل کر جس طرح کا کام کیا اس سے فلم کو زبردست کامیابی ملی ۔ اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے اس کا سیکول پھر ہیرا پھیری بنایا گیا تھا ۔ یہ اور بات ہے کہ اس فلم کو پچھلی جیسی کامیابی نصیب نہ ہو سکی ۔ لیکن بالی وڈ کے جانے مانے فلمساز فیروز ناڈیاڈوالا نے ہیراپھیری کا تیسرا ایڈیشن بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے ۔ اس فلم کے لئے جان ابراہم کے نام کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ جبکہ جان کے ساتھ نئی ہیروئن ساکشی چودھری کو لیا گیا ہے ۔ ساکشی اس سے پہلے ایک تیلگو فلم میں کام کر چکی ہیں جان ابراہم ان دنوں اکشے کمار کی سپر ہٹ فلم ویلکم کے سیکول ویلکم بیک میں بھی اکشے کمار والا رول کر رہے ہیں ۔