نئی دہلی : (ایجنسی)بالی ووڈ اداکار جان ابراہم نے شادی کر لی ہے . وہ اپنی گرل فرینڈ پریا رچال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں . جان ابراہم نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر کچھ اس طرح شادی کے خبر کی تصدیق کی ہے . جان نے لکھا ہے آپ کواورآپ کے قریبی لوگوں کو نئے سال ۲۰۱۴ کی نیک خواہشات . اس سال آپ کی زندگی میں محبت ، گڈ لک اور لطف آئے ۔اس سے پہلے سال ۲۰۱۳ میں خبریں آئی تھیں کہ جان ابراہم نے امریکہ کے لاس اینجلس میں پریہ رچال کے ساتھ شادی کر لی ہے۔ اگرچہ اس وقت جان نے اس بات کو سرے سے خارج کردیا تھا لیکن اب جان نے پریا کو پریہ ابراہم کہہ کر شادی کی خبر پر مہر لگا دی ہے۔ جان نے کچھ وقت پہلے ہی پریا کے ساتھ منگنی کی تھی لیکن شادی کی تاریخ کے بارے میں وہ بتانے سے ہمیشہ بچتے رہے تھے . اگرچہ ان کی خاموشی سے شادی کی خبریں ایک دو بار آئی تھی ۔۴۱سالہ جان ابراہم نے اپنا کریئر ماڈلنگ سے شروع کیا تھا اور دیکھتے دیکھتے وہ بالی ووڈ اداکار بن گئے . پریا کا بیک گرائونڈ فلمی نہیں ہے اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سرمایہ کاری بینکر ہیں ۔