واشنگٹن: امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری پناہ گزین کے بحران اور شام میں جنگ کے معاملے پر بات چیت کے لئے اس ہفتے کے آخر میں لندن جائیں گے ۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے آج کہا کہ مسٹر کیری اس دورے کے دوران یورپ میں پناہ گزین کے بحران اور شام میں جاری جدوجہد کے سلسلے میں برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ھیمنڈ سے بات چیت کریں گے ۔مسٹر کربی نے کہا کہ اس دورے کے دوران مسٹر فلپ ھیمنڈ کے علاوہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبداللہ بن زائد سے ملاقات کرکے علاقائی مسائل پر بات چیت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ مسٹر کیری جمعہ سے اتوار تک لندن میں رہیں گے ۔