سنگاپور: انڈونیشیا کے جاوا جزیرے میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 35 افراد کی موت ہو گئی اور متعدد افراد لاپتہ ہو گئے ۔
یہ اطلاع کل حکام نے دی۔
افسر نے بتایا کہ وسطی جاوا خطے کے 16 اضلاع کے شہروں اور قصبوں میں سیلاب کے ساتھ مٹی کے تودے گرنے سے ہزاروں مکانات دب گئے ۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ 25 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔ سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا سب سے زیادہ اثر پوکھوجے یو ضلع پر پڑا ہے جہاں 19 افراد
کی موت ہو گئی ہے ۔
ترجمان نے بتایا کہ سات افراد کی موت کیبومین ضلع میں ہوئی۔