لکھنؤ: اترپردیش سرکار نے ایس جاوید احمد کو ریاست کا نیا ڈائرکٹر جنرل آف پولیس مقرر کیا ہے ۔سرکاری ترجمان کے مطابق ہندستانی پولیس خدمات (آئی پی ایس) کے 1984 بیچ کے افسر مسٹر احمد ڈی جی پی جگموہن یادو کی جگہ لیں گے ۔مسٹر یادو کل سبکدوش ہوگئے ہیں۔مسٹر احمد اس سے پہلے ڈی آئی جی (ریلوے ) کے عہدے پر مامور تھے ۔دریں اثنا یہاں اخبار نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر احمد نے کہا کہ پولس کی مستعدی اور ریاستی پولس کی شبیہ کو بدلنا ان کی ترجیح ہوگی۔قبل ازیں ہندوستان کی سب سے بڑی پولس فورس کے سربراہ کے عہدے کے لئے سینئر آئی پی ایس افسران سی بی سی آئی ڈی کے ڈی جی پروین سنگھ، پولس بھرتی بورڈ کے ڈی جی وی کے گپتا اور ریلوے کے ڈی جی جاوید احمد کے نام دوڑ میں تھے ۔مگر وزیراعلی اکھلیش یادو نے نئے سال کے موقع پر جاوید احمد کے نام کو منظوری دی۔