جے پور:ہریانہ میں جاٹ ریزرویشن کی وجہ سے تقریباً 26 ٹرینوں کو منسوخ کردینے سے مسافروں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔
ریلوے اسٹیشنوں پر مسافروں کی بھیڑ ہے اور متبادل صورتحال کا انتظار کررہے ہیں۔ بسیں بھی بھری ہوئی چل رہی ہیں اور ٹیکسی والوں کو بھی منہ مانگے پیسے دینے پڑ رہے ہیں۔
ریلوے کی جانب سے آج جن ٹرینوں کو منسوخ کیا گیا ہے ان میں دہلی سرائے روہیلا-پوربندر ایکسپریس، بریلی-بھہج وایہ ایکسپریس، دلی ۔ احمدآباد آشرم ایکسپریس، جیسلمیر انٹر سٹی ایکسپریس، نئی دہلی ۔ احمدآباد راجدھانی ایکسپریس، نظام الدین-ادے پور میواڑ ایکسپریس، نئی دہلی ممبئی راجدھانی، نظام الدین- ممبئی اگست کرانتی راجدھانی ایکسپریس، نظام الدین-اندور ایکسپریس، نئی دہلی ۔ اجمیرشتابدی ایکسپریس، نظام الدین-باندرا سمپرک کرانتی ایکسپریس، جموں توی-جے پور، جودھپور-مرودھر ایکسپریس، جودھپور بنارس مرودھر ایکسپریس ہیں۔
اسی طرح جے پور-گوالیار ایکسپریس، ادے پور -نظام الدین میواڑ ایکسپریس، امرتسر ۔ جے پور ایکسپریس، اجمیر -نئی دہلی شتابدی ایکسپریس ، جے پور-سیالداہ ایکسپریس، احمد آباد-ہردوار ایکسپریس، ممبئی- نظام الدین اگست کرانتی ایکسپریس، باندرا – نظام الدین غریب رتھ، احمد آباد نئی دہلی راجدھانی ایکسپریس، متھرا -لکھنو ایکسپریس، گوالیار- جے پور، نظام الدین-کوٹہ جن شتابدي بھی ہیں۔