چنڈی گڑھ:ہریانہ اور پنجاب ہائی کورٹ نے ہریانہ حکومت کے جاٹ ریزرویشن کے فیصلے پر آج عبوری روک لگا دی۔عدالت نے ایک مفادعامہ کی عرضی پر سماعت کرتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کیا اور معاملے کی اگلی سماعت کے لئے 21 جولائی کی تاریخ طے کی ہے ۔ واضح رہے کہ جاٹ ریزرویشن کے معاملے پر ہریانہ میں تشدد پھوٹ پڑا تھا اور بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔