ہیروشیما:جاپان کے شہر ہیروشیما سانحہ کی 70ویں برسی کے موقع پر منعقد خصوصی تقریب میں ہلاک شدگان کی روح کی تسکین اور ان کے لواحقین کے تئیں اظہار ہمدری کے لئے آج یہاں دعائیں کی گئیں اور ہزاروں سر ان کے اعزاز میں جھک گئے اور انہیں خراج عقیدت پیش کی۔
واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم میں جاپان کے شہر ہیروشیما پر امریکہ کی جانب سے گرائے گئے پہلے ایٹم بم کی 70 ویں برسی منائی جارہی ہے اور اس موقع پر ہیرو شیما کے میئر کازومی ماتسوئی نے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ایسے نظام کی تشکیل کرنی چاہئے جس میں کسی بھی طرح کی جنگ کی ضرورت نہ پڑے اور ہر کس وناکس محفوظ و مامون رہے نیزاس میں فوج پر انحصار نہ کے برابر ہو۔
وہیں دوسری طرف پہلی بار دنیا کے کسی حصے پر ایٹم بم گرانے کے مجرم امریکہ نے اس سقوط سے سبق لیتے ہوئے دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک بنانے کی مہم شروع کر دی ہے اور اسی ترتیب میں اس نے گزشتہ ماہ ہی ایران کے ایٹمی پروگرام پر سمجھوتہ کیا۔