ٹوکیو:دنیا بھر میں پانی کی بچت کے لیے نت نئے طریقے آزمائے جا رہے ہیں۔ جاپانیوں نے ٹوائلٹس میں بھی پانی کی بچت کا انتظام کررکھاہے۔ جاپانی ٹوائلٹس میں ایسے فلش ٹینک بنائے جاتے ہیں جو واش بیسن سے منسلک ہوتے ہیں۔ ہاتھ منہ دھونے کے دوران جو پانی گرتا ہے وہ پائپ کے ذریعے فلش ٹینک میں جمع ہوجاتا ہے۔ اس طرح پانی کی اچھی خاصی مقدار ضائع ہونے سے بچ جاتی ہے۔