ٹوکیو:جاپان کے شمالی جزیرے ھوککئی دو کے ساحل پر آج زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ جاپان کی موسمیاتی ایجنسی نے بتایا کہ زلزلے کی شدت ریکٹرا سکیل پر 6.7 پیمائش کی گئی تھی لیکن سونامی کی وارننگ ابھی جاری نہیں کی گئی ہے ۔ این ایچ کے قومی ٹیلی ویژن نے بتایا کہ سونامی آنے کا خدشہ نہیں ہے اور زلزلے سے کسی طرح کے نقصان کی کوئی فوری اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔