ٹوکیو: جاپان کے مغربی علاقے اور شمالی کیوشو جزیرہ میں طوفان آنے سے انتظامیہ نے تقریباً دو لاکھ اسی ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر چلے جانے کا مشورہ دیا ہے ۔جاپانی میڈیا کے مطابق 110میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے ۔ زمین کھسکنے کے خدشہ سے یاماگاچی انتظامیہ نے یہ ہدایت جاری کی ہے ۔
طوفان کی وجہ سے بیس سے زیادہ لوگ زخمی ہوگئے ہیں اور کئی پروازوں کو منسوخ اور ریلوے سروس کو معطل کردیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان شمال کی طرف بڑھ رہا ہے اور اسکی وجہ سے زبردست بارش ہونے کا خدشہ ہے ۔یو این آئی ج ا۔ 1226