جبلپور: اترپردیش کے جبلپور میں سوائن فلو سے مزید ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ستمبر ماہ میں اس بیماری سے ہونے والی موت کا یہ تیسرا معاملہ ہے ۔نیتاجی سبھاش چندر بوس میڈیکل کالج اسپتال کے سوائن فلو وارڈ کے انچارج ڈاکٹر دیپک برکڈے نے آج بتایا کہ اتوار کے روز ایک شخص کو اس بیماری کی علامت کی وجہ سے داخل کرایا گیا تھا جس کی منگل دیر رات موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس ماہ اس بیماری سے ایک عورت سمیت تین لوگوں کی موت ہوچکی ہے ۔