نئی دہلی:فارما شعبے کی کمپنی جبلینٹ لائف سائنسز کو امریکی غذائی و ادویات انتظامیہ (یو ایس ایف ڈی اے) سے درد سے نجات والی دوا انڈومیتھاسین ای آر کا جینرک ماڈل بنانے کی اجازت مل گئی ہے۔ کمپنی نے آج بی ایس ای کو بتایاکہ اس دوا کا استعمال در د کو دور کرنے کے طور پر کیا جاتا ہے ۔ اس نے کہا کہ اس منظوری کے بعد امریکہ میں ایف ڈی اے کی جانب سے منظور اس کی دواو¿ں کی تعداد ۳۸ پر پہنچ گئی ہے۔ کمپنی نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اس نے تیس جون ۲۰۱۵ تک کل ۸۱۵ دواو¿ں کے لئے درخواست دی ہے جس میں ۳۸۹ کو منظوری مل چکی ہے۔ ان میں سے کل ۷۲ درخواستیں امریکہ میںدی گئی ہے جس میں سے ۳۸ کو آخری منظوری مل گئی ہے۔