ممبئی ۔ بھلے ہی بچن خاندان جیا بچن اور بہو ایشوریہ رائے بچن کے درمیان اختلافات کی بات سے انکار کر چکا ہے ، لیکن ایک پارٹی میں جیا اور ایشوریہ ایک دوسرے کو نظر انداز کرتی نظر آئیں ۔ایک انگریزی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ دنوں پہلے جیا اور ایشوریہ انل امبانی کی طرف سے اپنے گھر پر منعقد کی گئی ماں کی سال
گرہ پارٹی میں ایک دوسرے سے کٹی کٹی نظر آ رہی تھیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں نے ایک دوسرے کی طرف ایک بار بھی نہیں دیکھا ۔کافی وقت سے ہی یہ بحث تیز ہے کہ ایشوریا رائے اور ساس جیا بچن کے درمیان کچھ ٹھیک نہیں چل رہا ہے اور اس طرح کے پروگرام میں اس کی تصویر صاف جھلک جاتی ہے ۔ خبر تو یہاں تک آئی تھی کہ ایشوریہ اور ابھیشیک جلسہ چھوڑ دیں گے اور ماں باپ کے ساتھ نہیں رہیں گے ۔ تاہم بچن خاندان اس خبر کی تردید کر چکا ہے ۔ٹھیک ہے، بچن خاندان کے دیوانے تو یہی دعا کریں گے کہ بچن خاندان میں سب کچھ صحیح چلتا رہے اور جیا اور ایشوریہ کے درمیان اگر اختلافات ہیں تو وہ دور ہو جائے ۔