تحصیلوں پر کانگریسیوں کے ذریعہ مظاہرہ اور پتلا نذر آتش کیا گیا
لکھنو¿:کانگریسوں پر ہوئے لاٹھی چارج کے خلاف کانگریس کا تحصیل سطح پر مظاہرہ دوشنبہ کو بھی جاری رہا۔ ریاستی کانگریس کے صدر ڈاکٹر نرمل کھتری کے اعلان پر ۲۱ سے ۲۶ اگست تک ریاست کے مختلف اضلاع میں تحصیلوں پر مظاہرہ کرکے ریاستی کانگریس کا پتلا نذر آتش کیا۔ پارٹی ترجمان سدھارتھ پریہ شریواستو نے کہا کہ ریاست کی سماج وادی پارٹی اپنی پارٹی کے سربراہ کے الزامات سے گھری ہے۔
عوام کی آواز کو جتنا دبایاجائے گا وہ آواز اتنی ہی طاقت کے ساتھ حکومت کے خلاف تیز ہوگی۔ مسٹر شریواستو نے کہا کہ کانگریس عوام کی بہبودی کے لئے ریاست کی عوام مخالف حکومت کو ایک لمحہ میں چین سے نہیں بیٹھنے دے گی انہوںنے بتایا کہ ریاستی حکومت کی ضد اور ۱۷ اگست کانگریسوں پر ہوئے لاٹھی چارج کے خلاف ریاست کے مختلف اضلاع کی تحصیلوں پر حکومت کا پتلا نذر آتش کیا گیا۔ انہوںنے بتایا کہ دوشنبہ کو بستی کی صدر ، گورکھپور کی گورکھپور صدر، کیمپیئر گنج اور گولہ ، گونڈہ کی ترب گنج ، کرنیل گنج، مہراج گنج کی پھریندا، دیوریا کی سلیم پور ، مﺅ کی صدر اور محمد آباد، بلیا کی سکندر پور اور بلتھرا اعظم گڑھ کی نظام آباد سمیت ،پرتاپ گڑھ ،کوشامبی ،ہمیر پور ، للت پور ،آگرہ، گوتم بدھ نگر، میرٹھ، بلند شہر ، باغپت، مظفر نگر سمیت دیگر اضلاع کی تحصیلوں میں حکومت مخالف مظاہرہ کرکے پتلا نذر آتش کیا گیا۔
واضح ہوکہ ریاستی کانگریس کے اعلان پر گزشتہ ۱۷اگست کو پوری ریاست میں کانگریس کارکنان اسمبلی کا گھراو¿ کرنے کے لے جمع ہوئے تھے ۔ لکشمن میلہ میدان سے اسمبلی جاتے وقت پولیس نے کانگریسیوں پر بہیمانہ طریقے سے لاٹھی چارج کردیا تھا۔ جس میں ریاستی صدر ڈاکٹر نرمل کھتری سمیت پارٹی کے سینئر رہنما اور سیکڑوں کارکنان سنگین طور پر زخمی ہوگئے تھے۔