ایٹہ: اتر پردیش میں ایٹہ شہر کوتوالی علاقے شانتی نگر میں ضلع و سیشن جج ہیرالال کے اسٹینو اومیندر پال کو کچھ حملہ آوروں نے گولی مار دی۔پولیس کے ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ ریاست کے سابق وزیر اعلی اور راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کی رہائش کے قریب شانتی نگر کے رہائشی جج کے اسٹینو اومیندر پال کل رات کھانا کھانے کے بعد گھر کے باہر ٹہل رہے تھے . اسی وقت موٹر سائیکل سوار دو حملہ آوروں نے انہیں گولی مار دی. سنگین حالت میں انہیں آگرہ میڈیکل کالج لے جایا گیا۔ اس حملے کی وجہ آپسی رنجش بتائی گئی ہے ْ ۔پولیس حملہ آوروں کو تلاش کر رہی ہے ۔