لکھنؤ۔ (نامہ نگار)۔ ریاست میںجدید توانائی وسائل سے بجلی پیداوار کو فروغ دینے کیلئے ریاستی حکومت سنجیدہ ہے۔اس کیلئے ریاستی حکومت نے شمسی توانائی پالیسی ۲۰۱۳ کا پہلے سے ہی اعلان کر دیا ہے ۔ یہ پالیسی میگاواٹ صلاحیت کے گرڈ کنکشن شمسی پاور پلانٹ کے قیام کو فروغ دینے کیلئے اعلان کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں اب انتظامیہ نے کابینہ کی جانب سے ہدایت جاری کی ہے۔ ریاستی حکومت کے ترجمان نے بتایا کہ پالیسی کے چالوہونے کی مدت میں ریاستی حکومت کے ذریعہ کل بیس میگاواٹ صلاحیت کے گرڈکنکشن سولر پاور پلانٹ کے قیام کا ہدف رکھاگیا ہے۔ عوامی اداروں
و نجی اداروں کے ذریعہ سے ۱۰-۱۰ میگاواٹ بجلی پیداوارکا ہدف رکھا گیا ہے۔ ریاستی حکومت وقت وقت پر اہداف کا جائزہ لے گی۔ شمسی توانائی حلقہ کے فروغ کی بنیاد پر اہداف میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔ پالیسی میں پیداشدہ مختلف معاملات کے تصفیہ کیلئے چیف سکریٹری کی صدارت میںایک اعلیٰ سطحی کمیٹی کی تشکیل بھی کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یوپی نیڈا ریاست میں گرڈ کنکشن روف ٹاپ سولر ، فوٹو وولٹائک پاور پلانٹ کے قیام کیلئے نوڈل ایجنسی ہوگی۔ نوڈل ایجنسی کے ذریعہ فوٹو وولٹائک توانائی کے قیام کیلئے اسکیم تیار کرنے کے ساتھ ہی اسکیم حاصل کرنے میں مدد، سسٹم انٹی گریڈیٹ کی منطور شدہ فہرست کی تیاری، مقامات کو نشانزد کرنا، صلاحیتوں کے الاٹمنٹ کیلئے عمارت، سولر پاور اپنانے کیلئے پروٹوکال تیار کرنے میں مدد ، فیس و دیگر چارجیز کو طے کرنا، ریگولیٹری فریم ورک تیار کرنے میں مدد وغیرہ کی فراہمی مہیا کرائی جائے گی۔