کانپور (نامہ نگار) ۔ شہر میں جرائم سرگرمیوںپر موثرروک عائد کئے جانے کے سلسلے میں ایس ایس پی کے ایس امینول نے آٹھ رکنی خصوصی پولیس ٹیم کی تشکیل کی ہے ۔
مذکورہ ٹیم گذشتہ کئی دنوںسے غیر قانونی طریقے سے کئے جارہے کاروبار ، چھیڑ خانی وناجائز اسٹینڈ پرغیر قانونی رقم وصول کرنے والوںکے خلاف مہم شروع کررہی ہے ۔جبکہ جرائم واردات کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کرپولیس ٹیم جرائم پیش
ہ عناصر کو گرفتار کرنے میں ناکام ثابت ہو رہی ہے ۔ مذکورہ کارروائی کے دوران یہ دیکھنے کو ملا کہ پولیس کے پہنچنے سے قبل جائے حادثہ سے ملزمین فرار ہو چکے تھے ۔ یہ بات خصوصی پولیس ٹیم نے بھی تسلیم کی۔ایس پی نے جرائم کی واردات پرروک لگانے کے لئے ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل کی ہے ۔ ٹیم میں دوسب انسپکٹر ، ۶سپاہیوںکوشامل کیا گیا ہے ۔ مذکورہ ٹیم شہر میں کسی بھی واردات کو روکنے کے لئے کارروائی کرسکتی ہے ، اورجرائم پیشہ عناصر کو سلاخوں کے پیچھے بھیجنے میں اہل ہے ۔ لیکن حیرانی کی بات ہے کہ مذکورہ ٹیم کے ذریعہ گذشتہ ۸دنوں کی کارروائی پراگر نظر ڈالی جائے توایک دوواردوتوںکو چھوڑ کر پولیس کو کوئی اہم کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ ۴؍اگست کو لڑکیوں سے چھیڑ خانی وفحش حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد خصوصی پولیس ٹیم کو گنگا بیراج پر کوئی بھی غلط حرکت کرنے والے نہیں ملے۔ جبکہ پولیس نے موٹر سائیکل پرسوار تین نوجوانوںکاچالان کردیا۔ برا علاقے میں قمار بازی کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مکان میں چھاپہ مارا لیکن پولیس کو یہاں پر بھی کوئی نہیںملا۔پولیس مکان کی فوٹو اور آس پاس رہنے والوں سے پوچھ گچھ کرنے کے بعد واپس تھانے آگئی۔ اسی طرح گوال ٹولی میںقمار بازوںکو پکڑنے کیلئے گئی ٹیم کو صرف ایک جوا کھیلنے والے کو گرفتار کرنے میں پولیس کو کامیابی ملی۔ سنٹرل اسٹیشن پربھی تجارتی ٹیکس چوری کی اطلاع پر خصوصی پولیس ٹیم کو کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے ۔ ٹیم نے تمام مقامات کی فٹیج حاصل کرکے ایس پی کوخوش کرنے کی کوشش ضرور کی ہے ۔