نئی دہلی (وارتا) مرکزی وزیر برائے کھاد اور کیمکلس اننت کمار نے آج عندیہ ظاہر کیا کہ سستے اور خطرناک جراثیم کش انڈوسلفان کے استعمال پر ملک میں پابندی لگائی جائے گی۔ مسٹر کمار آج چھوتے قومی اگیرو کیمکلس سیمنار کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے انڈوسلفان کانام لئے بغیر کہا کہ ایک جراثیم کش دوا کے استعمال پر کئی ممالک نے پابندی لگا رکھی ہے۔ لیکن اس کا استعمال ہمارے یہاں ہور ہا ہے۔ ان
ھوں نے کہا کہ ان کی وزارت اس جراثیم کش دوا کے استعمال پر پابندی نہیں لگاسکتی ہے اس لئے وہ اس سلسلے میں اپنی سفارش وزرات زراعت کو روانہ کرے گا۔ جو اس پر پابندی لگانے کا اختیار رکھتی ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کسی جراثیم کش دوا کے استعمال سے ملک کی غذائی تفظات کو خطرہ ہوتو ایسے جرایثم کش کے استعمال پر پابندی لگانے میں کسی طرح کا تعمل نہیں ہونا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ زرعی پیداوار میںاضافے کے لئے سبز زرعی کیماوی اشیاء کا استعمال کیا جاناچاہیے۔حال ہی میں ختم ہوئے پارلیمنٹ کے سیشن کے دوران جراثیم کش انڈوسلفان پر پابندی لگانے کے سلسلے میں مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی کے رکن پیر راجیونے ایک تجویز پیش کی تھی اور ایوان کے اراکین نے اس جراثیم کش کے استعمال پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا تھا۔