برلن۔ 21 فروری (یو این این) جرمنی میں نازی دور حکومت کے تین مبینہ سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی کے دفتراستغاثہ کا کہنا ہے کہ گذشتہ بدھ کو تینوں مبینہ سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ استغاثہ نے شبہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ گارڈز پولینڈ میں واقع نازی دور حکومت کے رسوائے زمانہ حراستی مرکز آشوٹز میں بھی تعینات رہ چکے ہیں اور وہ حراستی مرکز میں رکھے گئے افراد کی ہلاکتوں میں ملوث تھے۔ رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے گارڈز کی عمریں 88 سے 95 برس کے درمیان ہیں۔ عدالت نے استغاثہ کا بیان سننے کے بعد تینوں گارڈز کو جیل ہسپتال میں رکھنے کا حکم دیدیا
ے۔