سڈنی:جنوبی بحرالکاہل سمندری ملک جزائرسلیمان میں آج زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کی شدت ریختر پیمانے پر 6.7 تھی۔
امریکی ارضیاتی سروے کے محکمہ نے بتایا کہ آسٹریلیا کے شمال میں واقع اس جزیرے میں گزشتہ دو ہفتے سے کم وقت میں یہ دوسرا طاقتور زلزلے ہے ۔
بحرالکاہل سونامی وارننگ سینٹر نے کہا کہ زلزلے کا مرکز کرا کرا سے 120 کلومیٹر شمال مغرب میں زمین کی سطح سے 44 کلومیٹر نیچے تھا یہاں سونامی کی وارننگ نہیں ہے ۔