قاہرہ:مصر کے شورش زدہ علاقہ جزیرہ نما سیناء میں مسلح جوانوں کی گاڑیوں میں دھماکوں کے دو مختلف واقعات میں کم از کم پانچ مصری فوجی، ایک فوجی افسر اور ایک خاتون شہری ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے ۔ یہ اطلاع سلامتی اور طبی ذرائع نے دی ہے ۔مختلف وب سائٹوں پر اسلامک اسٹیٹ نے کل کے اس حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ رفاہ اور جنوبی شیخ زائد علاقوں میں سڑک پر فوجی گاڑیاں گزرتے وقت وہاں نصب کردہ مختلف دھماکہ خیز آلات میں ریموٹ کنٹرول سے دھماکہ کردیا۔ ان دھماکوں میں کم از کم پانچ مصری فوجی، ایک فوجی افسر اور ایک خاتون شہری ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے ۔اس سلسلے میں اطلاعات کیلئے مصر کے فوجی ترجمان سے فوری طور پر رابطہ نہ ہو سکا ہے ۔واضح رہے کہ مصر میں اخوان مسلمین کے حمایت یافتہ صدر محمد مرسی کی معزولی کے بعد اقتدار میں آئے صدر السیسی کی معیاد کار میں شورش میں اضافہ ہوگیا ہے ۔