عام طور پر یہ بات مشہور ہے کہ ہمیں اپنی صحت برقرار رکھنے کیلئے شکر، چکنائی، نشاشتہ،پڑوٹین اور وٹامن کی ضرورت پڑتی ہے۔ یہ چیزیں روز مرہ کی غذا میں مل جاتی ہیں لیکن بہت کم لوگوں کویہ بات معلوم کہ انسانی جسم کو معدنیات کی ضرورت پڑتی ہے ان میں لوہا کیلشیم، فاسفورس، سوڈیم گندھک،تانبا، میگنیشیم، کلو رائیڈ اور سلیکا شامل ہے۔ یہ فہرست خاصی لمبی ہے یہی نہیں بلکہ بروماٹن،لیزیم، کاڈمیم اور دوسری دھاتوں کے بھی ضرورت پڑتی ہے۔ گویا یہ دھاتیں بہت کم مقدار میں درکار ہوتی ہے آپ پوچھیں گے آخر جسم کے اندر اتنی ساری دھاتوں کا کیا کام ہے تواس کا جواب یہ ہے کہ ہر دھات اپنا کام کرتی ہے۔مثلاً لوہا خون میں لوہا خون میں سرخ ذرات کی تعداد کو قائم رکھتا ہے۔ انہیں ہمیوگلوبین کہتے ہیں۔ اگر خون میں لوہا ہوتا ہے تو انیمیا کاشکار ہو جاتا ہے جسے عرف عام میں خون کی کمی کہتے ہیں۔ ویسے اس بیماری کو خون کی کمی کا زیادہ صحیح نہیں ہے۔
در اصل کے معنی ہیں خون میںسرخ ذرات کی کمی۔ ہر انسان کے جسم میں تقریباً ۵ لیٹر خون ہوتا ہے۔ جسم کو لوہے کی صرف اتنی ضرورت ہوتی ہے جس سے ایک چھوٹی سی کیل بن جائے۔جن سبزیوں اور پھلوںمیں لوہا پایا جاتا ہے۔
ان میں ساگ، پپیتا اور سیب شامل ہے۔ کیلشیم میں اس مجموعی تعداد کا نصف ہے اس کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتاہے کہ یہ مقدار انسانی جسم کے وزن کا دوفیصد ہوتی ہے مثلاً اگر آپ کا جسم کیلشیم، دودھ، انڈے، امرود اور پھلوں کے بارے میں ایک بات یاد رکھنی چاہیے کہ ان کی بیشتر افادیت ان کے چھلکوں میں ہوتی ہے ہم لوگ نفاست کے چکر میں سیب ، ناشپاتی آڑو چھل کر کھاتے ہیں اس طرح ہم کی غذائیت کا بیشتر حصہ زمین کی مٹی کو چھوتا ہے اور معدنیات کو جذب کرتاہے۔ کچی مولی کھیرا وغیرہ کھائی جاتی ہے کچھ لوگ کھانے کے ساتھ سلاد بناتے ہیں تو اس میں نمک ملالیتے ہیں یہ طریقہ غلط ہے۔ نمک سبزیوں کی معدنیات کو ضائع کردیتاہے۔ اکثر لوگ کھانے کے بعد مٹھاس کے ساتھ فروٹ بھی کھاتے ہیںیہ طریقہ بھی غلط ہے۔ دراصل کھانے اور پھل میں ایک بنیادی فرق ہے کھانا معدے میں پہنچ کر ہضم کرنے میں چند گھنٹے درکار ہوتے ہیں۔
دونوں کو ملانا پھلوںکے ساتھ زیادتی ہو تی ہے کھانے کے ساتھ مل کر انہیں کھانے سے انہیں ہضم ہونے کا انتظار
کرنا پڑتا ہے مثلاً اگر آپ پہلی جماعت کے بچوں کو پانچویں کلاس کے بچوں کے ساتھ حساب کے سوال کرنے بیٹھا دیں تو پانچویں کلاس کا لڑکا منٹوں میں سوال کو حل کر کے وقت کا انتظار کرے گا جب کہ پہلی جماعت کا لڑکا اس کام کو گھنٹوں لگائے گا ۔
پھل کو کھانے سے وہ ہضم ہونے کاانتظار کرتے کرتے سڑ جاتا ہے اس لئے پھل ہمیشہ الگ کھانا چاہئے ۔ان میں چاشنی پیدا کرنے کے لئے شکر مسالہ اور نمک مرچ نہیںڈالنا چاہئے ۔پھلوں کا اپنا مزا ہو تا ہے اس میں مزید چاشنی ڈالنا عادت کی بات ہے ۔کھانے سے ایک دو گھنٹہ قبل پھل کھائیں تو یہ جلد ہضم ہو کر معدہ کو ہضم کرنے کے لئے خالی کر دیتا ہے صبح کو چائے ،ڈبل روٹی انڈے کے بجائے پھلوں کا ناشتہ کریں توبہتر ہے ۔اگر ہم سبزیوں کو ابال کرکھائیں یا کم مصالحہ والی سبزی کھائیں تواس کے معدنیات ضائع نہیں ہوتے سبزیوںکو ابالیں تو برتن میں بے تحاشہ پانی نہ بھریں اندازسے بس ا تناپانی ڈالیں کہ سبزی ابلنے کے بعدپانی باقی نہ رہے ۔اگرزیادہ پانی بچ جائے تواسے پھینکنے کے بجائے خشک کر لیں ۔اگر زیادہ پانی بچ جائے تواسکاسوپ بن سکتا ہے ۔سبزی ابالنے کے دوران اس کا نمک کم ہو تا ہے اس لئے اس میں ذائقہ کے لئے نمک ڈالنا ضروری ہے سبزی کو کاٹنے کے بعدفوراً پکانا شروع کر دیں کیونکہ بہت دیر تک ہوامیں رکھنے سے آکسیجن پناعمل د ہراتی ہے سبزی کاٹ کرریفریجریٹر میں رکھنا بھی صحیح نہیں ہے اس لئے سبزیاں پکاتے وقت ہی کاٹنی چاہئیں ۔غذا میں معدنیات کا پایا جانا ضرف سبزی اور پھل تک محدود نہیں ہے آٹے کی بھوسی میں یا بغیر چھنے آٹے میں بھی یہی معدنیات پائے جاتے ہیں ۔ہملوگ آٹاچھانکرکھاتے ہیںاسکی بھوسی مریضوںکی خوراک میں کام آتی ہے جنگ عظیم کے دوران جب غیر ملکی سپاہی کسی ریسٹورنٹ میں بل ا دا کرنے کے لئے ۱۰۰ روپئے کا نوٹ دیتے تھے تو بیرا کچھ چاندی کے سکے اورنوٹ واپس کرتا تھا ۔سپاہی چاندی کے سکوں کو جیب میں ڈال لیتے تھے اورکاغذ کے نوٹ بخشش میں بیرے کو دے دیتے تھے ۔
کچھ یہی حال ہمارا ہے ہم بہترغذا گھوڑوں اورمرغیوں کے حوالے کر دیتے ہیں اور ناکارہ غذا مزے لے لے کر کھاتے ہیں چاو ل کھانے میںہے ، معدنیات کے دوسرے خزانے مونگ پھلی ،مونگ کی دال ،مٹر ،ناریل اورہرے چنے میں ہیں ۔جتنی سبزیاں اور پھل ہمارے ملک میں ملتے ہیں مثلاً ہڈی ناخن دانت بال وغیرہ کیلشیم ہڈی اوردانت کے لئے ضروری ہے جالٹین کی کمی کی وجہ سے ناخن کھردے ہو جاتے ہیں فاسفورس کی کمی سے اعصاب پر برا اثر پڑتا ہے معدنیات کا ایک فائدہ یہ بھی ہے کہ خون کو پتلا نہیںہونے دیتا ۔ اگر خون میں معدنیات نہ ہوں تو زخم لگنے کے بعدخون پانی کی طرح بہہ جائے اورانسان کی موت واقع ہو جائے یہ معدنیات ہیںجو خون کوبہنے سے روکتے ہیں ۔