نئی دہلی، 8 اگست (یو این آئی) سابق مرکزی وزیر جسونت سنگھ کو سر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔مسٹر سنگھ کے کنبے کے ذرائع نے بتایا کہ کل رات گھر میں گرجانے کی وجہ سے ان کے سر میں چوٹیں آگئیں جس کے بعد انہیں فوراً فوج کے ریسرچ اینڈ ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی نے آج اسپتال جاکر مسٹر سنگھ کی عیادت کی۔بی جے پی کے سینئر لیڈر کی حیثیت رکھنے والے مسٹر سنگھ سابق وزیراعظم اٹل بہار ی واجپئی کے دور اقتدار میں وزیر خزانہ کے عہدے پر فائز تھے۔ وہ وزیر خارجہ کے عہدے پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ لیکن اس بار کے عام انتخابات میں پارٹی کی طرف سے انہیں ٹکٹ نہ دیئے جانے کی وجہ سے انہوں نے پارٹی چھوڑدی تھی اور راجستھان کے باڑ میر سے انہوں نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑاتھا جس میں بی جے پی
کے امیداوار نے انہیں شکست دیدی تھی۔