نئی دہلی،27اپریل (یو این آئی)جسٹس آر ایم لودھا نے آج ہندوستان کے 41ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف اٹھالیا ہے۔ جسٹس لودھا کو آج صبح راشٹرپتی بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔جسٹس لودھا ، جس پی سداشیوم کی جگہ لیں گے جو کل چیف جسٹس کے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے۔جسٹس لودھا کی مدت کار 5 مہینے کی ہوگی اور وہ اس برس 27 ستمبر کو ریٹائرہوں گے۔ واضح رہے کہ جسٹس لودھا فی الحال کوئلہ گھپلہ کیس میں قومی تفتیشی بیورو(سی بی آئی) کی تفتیش کی نگرانی کررہے ہیں۔حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعظم منموہن سنگھ، نائب صدر جمہوریہ مسٹر حامد انصاری اور عدالت عظمی کے متعدد جج اور وکلا موجود تھے۔