لاس اینجلس ۔ 3 دسمبر: گلوکار جسٹن بیبر نے اپنے بازو پر عقاب کا ٹیٹو بنوا لیا۔ جسٹن بیبر بھی ہالی ووڈ کی نئی نسل کے اداکاروں اور گلوکاروں میں شامل ہوگئے ہیں جنہوں نے اپنے جسموں پر مختلف اقسام کے ٹیٹو بنوا رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق19 سالہ بیبر نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں اپنے بازو پر شانے کے قریب عقاب کا ٹیٹو بنوایا ہے۔ جسٹن بیبر ان دنوں پرفارمنس کیلئے آسٹریلیا میں ہیں۔