لکھنؤ۔ جشن لکھنؤ احاطہ غیر قانونی وینڈرنگ کی نذر ہو گیا ہے۔ مہوتسو احاطہ کے اندر چائے اسٹال لگانے والوں کو ہی دکان لگانے کی اجازت ہے لیکن یہاں درجنوں ایسے لوگ ہیں جو گیٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں سے ساز باز کر کے اندر چلے جاتے ہیں اور اپنی دکان سجا کر بیٹھ جاتے ہیں۔ ایسا کرنے والوں میں سب سے زیادہ چائے فروخت کرنے والے ہیں جو پورے مہوتسو میں گھوم گھوم کر چائے فروخت کر رہے ہیں۔ یہ چائے والے مہوتسو کے احاطہ ہی نہیںبلکہ چائے فروخت کرتے ہوئے ثقافتی پنڈال میں بھی پہنچ جاتے ہیں۔ جہاں حفاظت کے سخت انتظامات ہیں ۔اہم بات یہ ہے کہ انہیں بغیر روک ٹوک پولیس اہلکار بھی پنڈال کے اندر جانے دیتے ہیں۔ اندر جاکر بغیر روک ٹوک چائے فروخت کرتے ہیں اور انہیں روکنے والا کوئی بھی نہیں ہے ۔ ان کے علاوہ غبارے، بچوں کے کھلونے اور دیگر چیزیں بھی فروخت کرتے ہوئے لوگ دکھائی دیں گے۔ وہیں کچھ چھوٹے چھوٹے بچے سگریٹ تمباکو اور پان مسالہ بھی بہت آرام سے فروخت کر رہے ہیں۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہاں پر تعینات پولیس اہلکاروں کی نگاہیں ان وینڈروں پر نظر پڑتی ہیں اور بغیر خوف کے اپنا سامان مہنگی قیمت میں فروخت کر رہے ہیں۔