لکھنؤ۔ جشن لکھنؤ میں غیر قانونی پارکنگ کی خبرپہلے دن سے ہی میڈیا میں آنے کے بعد میونسپل کارپوریشن نے یہاںاپنی پارکنگ شروع کی لیکن عوام کو جہاں ایک طرف غیر قانونی ٹھیکیداروں سے آزادی ملی وہیں دوسری طرف وہ میونسپل کارپوریشن کی غیر قانونی وصولی کا شکار ہو گئے ۔ یہ کام پولیس کی ساز باز سے ہو رہا ہے۔ جشن لکھنؤ گھومنے آئے لوگ اپنی گاڑیاں کھڑی کرنے کیلئے جگہ تلاش کرتے ہیں۔ جب وہ گاڑی پارکنگ میں کھڑی کر کے ٹوکن لیتے ہیں تو ان سے پرچی پر لکھے ہوئے پیسے سے دو گنی رقم لی جاتی ہے۔ اگر کوئی زیادہ پیسہ لینے کی وجہ پوچھتا ہے تو اسٹینڈ پر موجود نوجوان اس سے بحث کرنے لگتے ہیں۔ لکھنؤ میں میونسپل کارپوریشن کی پارکنگ کا اسٹینڈ لگا ہے۔ میونسپل کارپوریشن اپنی پارکنگ کی رقم ہمیشہ طے رکھتی ہے لیکن یہاں شہ زور دیکھاتے ہوئے لوگوں سے زیادہ رقم وصولی جا رہی ہے جبکہ ان کی پرچی پر کار اور موٹر سائیکل کھڑی کرنے کا کرایہ بھی لکھا ہے۔ اس بات کی شکایت لوگوںنے مہوتسو منتظمہ کمیٹی اور پولیس سے بھی کی لیکن اس معاملہ میں مداخلت کرنے سے بجائے ان کی بات تک نہیں سنتے ہیں ۔