لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ اسمرتی اپون میں آج سے شروع ہو رہے جشن لکھنؤ کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس نے ٹریفک میں تبدیلی کی ہے۔ یہ تبدیلی سات دسمبر تک رہے گی۔ وہیں جشن میں آنے والی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے بھی کئی اضافی پارکنگ بنائی گئی ہیں۔ ایس پی ٹریفک گیان پرکاش نے بتایا کہ بنگلہ بازار سے بجلی پاسی قلعی چوراہا کی جانب سے جشن کیلئے جانے والی گاڑیوں کے علاوہ کوئی بھی گاڑی ایلڈیکو، سپورٹ گنج پل سے بنگلہ بازار پل اور پکری پل کی جانب نہیں جا سکے گی۔ ایلڈیکو ، سپورٹ گنج پل کی جانب سے جشن میں راستے پر ٹریفک بند رہے گا۔ بجلی پاسی قلعہ ریلوے ک
اسنگ سے سیکٹر این سے پراگ ڈیری، بجنور روڈ سے جشن لکھنؤمیں آنے والے ٹریفک کے علاوہ دیگر گاڑیاں بجلی پاسی قلعہ چوراہے کی جانب نہیں جا سکیں گی۔ یہ ٹریفک پراگ ڈیری یابجنور روڈ ہوکر جا سکے گا۔ پاور ہاؤس چوراہے سے جشن لکھنؤمیں آنے والے ٹریفک کے علاوہ کوئی اورگاڑی جائے پروگرام کی جانب نہیں جا سکے گی۔ بجلی پاسی قلعہ سے اسمرتی اپون اور اوسری گاؤں بازار تراہے کی جانب ٹریفک پوری طرح سے بند رہے گا۔ خزانہ مارکٹ چوراہے سے اسمرتی اپون چوراہے سے جشن لکھنؤ میں آنے والی گاڑیوں کو چھوڑ کر باقی ٹریفک بندرہے گا۔اسی طرح چانسلر کلب تراہے سے اوسری گاؤں تراہے کے درمیان عام ٹریفک نہیں چل سکے گا۔
پارکنگ نظام :- ایس پی ٹریفک نے بتایا کہ جشن میں آنے والی گاڑیوں کیلئے پارکنگ کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔وزراء، اراکین پارلیمنٹ، اراکین اسمبلی اور ججوں کی گاڑیاں منچ سے بائیں جانب وی آئی پی پارکنگ میں کھڑی ہوں گی۔ چیف سکریٹری، چیف سکریٹری داخلہ اور پولیس افسران ، جشن کے منتظم اور پریس میڈیا کی گاڑیاں بھی اسی پارکنگ میں کھڑی کرائی جائیں گی۔ وہیں چار باغ ، بنگلہ بازار کی جانب سے جشن لکھنؤ میں آنے والی گاڑیوں کو کاشی رام اسمرتی اپون سے اوسری گاؤں تراہے سے داہنے مڑ کر اپون میں بنی جائے پارکنگ میںکھڑی کرائی جائیں گی۔ بھاری گاڑیاں بجلی پاسی قلعہ چوراہے سے پہلے رتن کھنڈ میں خالی پڑے میدان میں پارک ہوں گی۔ وہیں کانپور روڈ، پرانی چنگی، پراگ ڈیری و بجنور روڈسے آنے والی گاڑیاں بجلی پاسی قلعہ چوراہے کے نزدیک رتن کھنڈ میں بنی پارکنگ تک سواریوں کو اتار سکیں گی۔ وہیں بنگلہ بازار ، تیلی باغ کی جانب سے آنے والی گاڑیاں سپورٹ گنج پل سے داہنے مڑ کر بجلی پاسی قلعہ چوراہے سے قبل بائیں مڑ کر رتن کھنڈ میں بنی پارکنگ میں کھڑی ہوں گی۔