لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔ جشن لکھنؤ میں ایک کافی کی دکان میں گیس اخراج ہونے کے سبب آگ لگ گئی ۔آگ لگتے ہی وہاں پر موجود اسٹال ملازمین اپنے کو بچاکر باہر بھاگ نکلے۔ آگ کے شعلوں سے آس پاس کے دکانداروں میں افراتفری مچ گئی۔ اطلاع پولیس و فائر بریگیڈ محکمہ کودی گئی۔ موقع پر پہنچی چار فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے آگ پرکچھ لمحہ بعد قابو پا لیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ واردات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق جمعرات کی صبح جشن لکھنؤمیں لگے ہالی ووڈ کافی ہاؤس میں سلنڈر سے گیس خارج ہونے کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔ آگ نے چند منٹوں میں ہی پورے ٹینٹ کو اپنی زد میں لے لیا۔ پڑوس کے دکاندارو نے اپنی دکانیں بچانے کی کوشش میں آگ پر قابو پانے کا کام شروع کیا اور اطلاع فائر بریگیڈ محکمہ کو دی گئی۔ کچھ ہی دیر میں موقع پر پہنچی پولیس و فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے نصف گھنٹہ میں آگ پرقابو پا لیا۔ بتایاجا رہا ہے کہ آگ کی زد میں آنے سے کافی اسٹال پوری طرح سے جل گیا لیکن کسی کے
زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔